نشترکالونی ، نا معلوم افراد نے چُھریوں کے وار کرکے معصوم بچے کو قتل کر دیا، ملزمان فرار

نشترکالونی ، نا معلوم افراد نے چُھریوں کے وار کرکے معصوم بچے کو قتل کر دیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے معصوم بچے کو قتل کر دیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاوقہ نشتر کالونی کے رہائشی ساڑھے تین سالہ آئرک مسیح کی نعش گزشتہ روز گھر کی چھت پرپڑی ہوئی ملی ۔پولیس کے مطابق آئرک گھر کی چھت پر گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے اس کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو مردہ خانہ میں پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجوہات کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا البتہ حقائق کی تفتیش کی جا رہی ہے اورجلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -