شاد باغ لین دین کے تنازع پر مخالفین نے 2 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا

شاد باغ لین دین کے تنازع پر مخالفین نے 2 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)تھانہ شادباغ کے علاقہ میں لین دین کے معمولی تنازع پر مخالفین نے 2بچوں کے باپ کو قتل کر دیا،پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق شادباغ کے رہائشی 30سالہ محمد ذیشان کاگزشتہ روز لین دین کے تنازع پر علاقہ کے دو افراد سے جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے فائرنگ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -