برکی، 3 بچوں کے باپ کی پُر اثرار ہلاکت قتل یا طبعی موت ، پولیس مصروف تفشئیش

برکی، 3 بچوں کے باپ کی پُر اثرار ہلاکت قتل یا طبعی موت ، پولیس مصروف تفشئیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( بلال چودھری) برکی کے علاقہ میں تین بچوں کے باپ کی پرُ اسرار ہلاکت، قتل کیا گیا یا طبعی موت مرا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ برکی کے علاقہ میں واقع گاؤں کلاس ماڑی کے رہائشی 45سالہ عبد المجید کے تین بچے ہیں جبکہ وہ حجام کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اس کی اپنے گھر میں گھریلو معاملات پر اپنے بھتیجے مجید اور اس کے ایک دوست کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی اور وہ غصہ میں گھر سے باہر نکل گیا اور کچھ دیر کے بعد اس کی نعش سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔اہل علاقہ نے نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی کو دل کا عارضہ تھا لیکن اس کی اچانک موت کی وجہ سے انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ شک کی بنیاد پر مجید اوراس کے ایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہے، اس پر تشدد نہیں کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیاہے، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -