ادائیگیاں نہ ہونے پر بجلی کی پیداوار ساڑھے دس ہزار میگا واٹ رہ گئی

ادائیگیاں نہ ہونے پر بجلی کی پیداوار ساڑھے دس ہزار میگا واٹ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود شارٹ فال میں کمی نہیں ہوئی اور سولہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ ملک کے کی شہروں میں موسم سرما کا آغاز ہو جانے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں مرحلہ وار کمی ہو رہی ہے لیکن بجلی کی پیداوار کم ہونے کے باعث شارٹ فال کم نہیں ہو رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے پی ایس او اور آئی پی پیز کو ادائیگی نہ کئے جانے کے باعث بجلی کی پیداوار کم ہو کر ساڑھے دس ہزار میگا واٹ سے بھی کم کی سطح پر آ گئی ہے ۔ تھرمل کی پیداوار کم ہو کر ایک ہزار میگا واٹ سے بھی کم ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز بڑے شہروں میںدس گھٹنے اور دیہی علاقوں میں 14 گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کی گئی ۔ صنعتی اور کمرشل صارفین کے لئے بارہ بارہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 15230 میگا واٹ جبکہ پیداوار 10360 میگا وا ٹ رہی طلب ور رسد میں 4870 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -