گلو بٹ کو دی گئی سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست،رجسٹرار کا اعتراض

گلو بٹ کو دی گئی سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست،رجسٹرار کا اعتراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مرکزی کردار گلوبٹ نے انسداد دہشت گردی عداالت کی جانب سے دی گئی سزا کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتاہم ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیل پر اعتراض عائد کر دیاہے کہ اپیل کے ساتھ گلو بٹ کا دستخط شدہ وکالت نامہ لف نہیں ہے ۔ گلوبٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ دائر کی جانیوالی اپیل میں موقف اختیار کیاکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گاڑیوں کے توڑ پھوڑ کے مقدمے میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا حالانکہ جن افراد کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے ان میں سے کسی نے بھی نہ توشکایت درج کروائی اور نہ ہی عدالت میں گواہی دی قانون کے تحت متاثرہ فریقین اگر گواہی نہ دے تو سزا نہیں سنائی جاسکتی ۔ ہائی کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ اپیل کے ساتھ لگائے گئے وکالت نامے پر گلو بٹ کے دستخط نہیں جس پر گلو بٹ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کے دستخطوںکے لیے وکالت نامہ جیل بھجوا دیا ہے جو ابھی تک واپس نہیں کیا گیا جلد ہی یہ وکالت نامہ اپیل کے ساتھ لگا دیا جائے گا۔
اعتراض

مزید :

صفحہ آخر -