آزادی مارچ کے خلاف درخواستوں پر ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض

آزادی مارچ کے خلاف درخواستوں پر ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے زیر سماعت آزادی مارچ کے خلاف درخواستوں پر ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض اٹھا دیا، فل بنچ نے تحریک انصاف کے وکلاءکو آئندہ سماعت درخواستوں کے ناقابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان ، مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار اور مسٹر جسٹس انوار الحق پر مشتمل فل بنچ نے آزادی اور انقلاب مارچ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی، تحریک انصاف کی طرف سے سلمان مخدوم ایڈووکیٹ نے جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ اور دھرنوں سے متعلق درخواستیں سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہیںلہذا ہائیکورٹ کا فل بنچ نے ان درخواستوں پر سماعت نہ کرے، فل بنچ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کے وکیل کو آئندہ سماعت پر درخواستوں کے ناقابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
اعتراض

مزید :

صفحہ آخر -