لڑکیوں کو اغواءکر نےوالے گروہ کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لڑکیوں کو اغواءکر نےوالے گروہ کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے چھابڑی فروش کی 15سالہ بچی سے بداخلاقی اور غریب لڑکیوں کو اغواءکر کے جسم فروشی کرانے والے گروہ کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار، مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری اور مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملزم فخر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے لہذا ضمانت منظور کر کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان نے بنچ کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔سپریم کورٹ نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔
ضمانت خارج

مزید :

صفحہ آخر -