کونسا قانون بیرونی دوروں پر اخراجات کی حد مقرر کرتاہے ؟عدالت کا حکومت سے استفسار

کونسا قانون بیرونی دوروں پر اخراجات کی حد مقرر کرتاہے ؟عدالت کا حکومت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے استفسار کیا ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اس ملک میں کوئی ایسا قانون موجود ہے جو وزیر اعظم سمیت عوامی نمائندوں کے بیرون ملک دوروں پر سرکاری خزانہ سے پیسے کے استعمال کی حد مقرر کرتا ہو، عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ نیوریارک کی تفصیلات بھی دوبارہ طلب کر لیں جبکہ وزارت خارجہ کے نمائندے کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے اپنی پٹیشن میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات سے متعلق استدعا ہی نہیں کی جس کی وجہ سے وزیر اعظم کے دورہ نیویارک کی تفصیلات جمع نہیں کرائی جاسکتیں۔۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی آئندہ سماعت پر وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ نیویارک کی تفصیلات لازمی جمع کرائی جائیں۔ درخواست پر مزید کارروائی 12نومبر تک ملتوی کر دی ۔
 استفسار

مزید :

صفحہ آخر -