ایم پی اے محسن لطیف کی الیکشن ٹربیونل کے جج کو تبدیل کرنے کی استدعا مسترد

ایم پی اے محسن لطیف کی الیکشن ٹربیونل کے جج کو تبدیل کرنے کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 147 لاہور سے نواز لیگ کے ایم پی اے میاں محسن لطیف کی طرف سے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس کاظم علی ملک کو تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کرکے انہیں الیکشن ٹربیونل کے سربراہ کے طور پر برقرار رکھا ہے ۔جن پر عدم اعتماد کرتے ہوئے میاں محسن لطیف نے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ تحریک انصاف کے پی پی 147 سے امیدوار شعیب صدیقی نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ اسی صوبائی حلقے کے اوپر این اے 122 میں عمران خان نے ن لیگ کے ایم این اے اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی دھاندلیوں کی درخواست دائر کررکھی ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جسٹس کاظم علی ملک پہلے ہی اس حلقے میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف فیصلے دے چکے ہیں ۔
مسترد

مزید :

صفحہ آخر -