کراچی ،لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پیپلز پارٹی کے 3کارکن جاں بحق

کراچی ،لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پیپلز پارٹی کے 3کارکن جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       کراچی(آن لائن)لیاری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزپارٹی کے 3 کارکنو ں کو مو ت کے گھا ٹ اتا ر دیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ لیاری کے علاقے خالق جمعہ ہال کے قریب نامعلوم افراد نے دکان کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عنایت بلوچ ، شکور بلوچ اوراعجاز بلوچ نے دم توڑ دیا اورانکے ساتھی علی حیدر کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اسے بظاہرگینگ وارکانتیجہ قرادیاہے جبکہ بلاول ہاوس کے تر جمان اعجاز درانی نے کہا کہ لیاری میں پیپلزپارٹی کے کا رکنوں کا قتل 18اکتوبرکے تاریخی جلسے کاردعمل ہے،ان کاکہناتھاکہ تمام ملک دشمن ناصرنے پیپلزپارٹی کےخلاف گرینڈالائنس بنالیاہے اورپیپلزپارٹی کاگڑھ لیاری ان کاہدف ہے۔

مزید :

علاقائی -