، شہبازشریف کا مقتول جوڑے کے بچوں سے خصوصی شفقت کا اظہار؛ایک بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کیا

، شہبازشریف کا مقتول جوڑے کے بچوں سے خصوصی شفقت کا اظہار؛ایک بچے کو گود میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کوٹ رادھاکشن میں زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے گھر جا کر مظلوم خاندان سے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورافسوسناک واقعہ کی شدیدمذمت کی - وزیراعلیٰ نے مظلوم خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مقتول جوڑے کے بچوں سے خصوصی شفقت کا ا ظہار کیا اور ایک بچے کو گود میںاٹھا کر پیار کیا- وزیراعلیٰ نے مظلوم خاندان کو دلاسہ دےتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انصاف کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جائے گی بلکہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا-وزیراعلیٰ مظلوم خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے دل گرفتہ دکھائی دئےے اور ان کی آواز بھر آئی- وزیراعلیٰ کے چہرے پردکھ اور غم کے تاثرات نمایاں تھے -

مزید :

صفحہ آخر -