بھارت کی رولاکوٹ ، پونچھ سیکٹر ز میں بلااشتعال فائرنگ ، جوابی کارروائی میں متعدد چوکیاں تباہ

بھارت کی رولاکوٹ ، پونچھ سیکٹر ز میں بلااشتعال فائرنگ ، جوابی کارروائی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              راولاکوٹ/پونچھ(اے این این) بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر توپوں کے دھانے کھول دئیے،راولاکوٹ اور پونچھ سیکٹر زمیں بلا اشتعال فائرنگ سے سول آبادی کو نشانہ بنایا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج کا منہ تور جواب،متعدد سرحدی چک پوسٹیں تباہ،بھارتی سورما اپنے پوزیشنیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن پر ایک بار سیز فائر کی خلاف وزری کرتے ہوئے راولاکوٹ اور پونچھ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے ان دونوں سیکٹرز میں سول آبادی پر گولہ باری کی گئی۔فائرنگ کے یہ واقعات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج نے بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں اور بھارتی سورما اپنی پوزیشنز اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پاک فوج نے ان اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔پاک فوج کی فائرنگ سے بھارت کی متعدد سرحدی چوکیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے۔بھارت کے دفاعی حکام کے مطابق کنٹرول لائن پر ضلع پونچھ کے مینڈھر ، ضلع راجوری میں نو شہرہ سیکٹر اور ضلع سانبہ میں سرحد کے رام گڑھ سیکٹر میں گولی باری کا تبادلہ ہوا ہے ۔ فوجی حکام کے مطابق ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں پاکستانی فوج نے سو نا گلی علاقہ میں گزشتہ رات 9بجے بھارتی فوج کی چوکیوں پر گولیاں چلانا شروع کر دیں جس کابھر پور جواب دیا گیا ۔ گولی باری کا یہ تبادلہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا ۔ اس دوران ضلع سانبہ کے رام گڑھ سکیٹر میں بی ایس ایف کی سٹاپہر اول چوکی پر دو برسٹ چلائے ۔ تاہم فوج کے ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے ضبط کا مظاہرہ کر کے اس کا جواب نہیں دیا ۔




اس دوران نوشہرہ کے کلسیاں سب سیکٹر میں پاکستانی فوج نے بدھ وار کی دوپہر ڈیڑھ بجے بلا اشتعال ارجن چوکی پر تعینات 8سکھ لائی کے جوانوں پرآٹو میٹک اسلحہ سے گولیاں چلانی شروع کر دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت جوان معمول کی گشت پر تھے اور انہوں نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا معقول جواب دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
بلا اشتعال فائرنگ

مزید :

علاقائی -