پنجاب اسمبلی مےں جوابدہی کےلئے صوبائی محکموںکونئی ہدایات جاری

پنجاب اسمبلی مےں جوابدہی کےلئے صوبائی محکموںکونئی ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب سروسز ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ ریونیو ،پولیس ،ایل ڈے اے ،اوقاف ،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹری ایڈ منسٹیٹرز ،ڈائریکٹر اور گریڈ 17کے آفیسروں کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سوالات کے بروقت جوابات اور اسمبلی پروسیڈنگ کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے اس کی فوری تیاری کروانا لازم قرار دیدیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے ایجنڈے کو روانی سے چلانے کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی کی پابندی کو یقینی بنانے کی بھی ہدائت کردی،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق پنجاب سروسزاینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹری اور ڈائریکٹر صاحبان کو ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدائت کی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے ایجنڈے کو بروقت نمٹانے او ر ایجنڈے میں شامل سوالات کے بروقت جوابات کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی کو بھی لاز م قرار دیدیا گیا ہے،جاری کردہ مراسلہ کے مطابق لاءاینڈ آرڈر سے متعلقہ سوالات کےلئے ہوم سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی موجودگی کو بھی لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ مخصوص محکموں کے سوالات کے جوابات کےلئے متعلقہ محکموں کے ایڈمنسٹیٹر،سیکریٹری یا رابطہ آفیسر جو کہ گریڈ 17کا ہو ،بھی موجود ہونا چاہے جو کہ ایجنڈے کے مطابق اپنے افسران اور رکن صوبائی اسمبلی کے سوالات کے مطابق بریفنگ دے سکے۔
پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -