عوام کو سستی پولٹری مصنوعات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ارشد جٹ

عوام کو سستی پولٹری مصنوعات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ارشد جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی لائیو سٹاک چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ حکومت پولٹری انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور حکومت پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے گوشت اور انڈے سستے داموں فروخت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرغیوں میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنارہاہے اور مرغی کا گوشت اورانڈے سستے داموںفروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق فیلڈ میں کام کرنے والے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ان اورویٹرنری آفیسر پنجاب کے تمام اضلاع میں مرغیوں کے سستے گوشت اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کوگوشت اور انڈے مزید ارزاں قیمتوں پر میسر آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو معیاری اور سستی پولٹری مصنوعات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -