پاکستانی زائرین کیلئے آنکھوں کی سکینگ اور فنگر پرنٹس لازمی قرار

پاکستانی زائرین کیلئے آنکھوں کی سکینگ اور فنگر پرنٹس لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(میاں اشفاق انجم سے)عمرہ پالیسی 2015ء پاکستان عمرہ زائرین کے لیے آنکھوں کی سکینگ اور فنگر پرنٹس لازمی قرار،اپروول کے بعد عمرہ زائر کو سعودیہ کی نامزد کردہ اعتماد کارپوریشن میں خود جا کر آنکھوں کی سکینگ اور فنگر پرنٹس دینا ہوں گے ،ٹیپ نے عمرہ کے لیے آنکھوں کی سکینگ اور فنگر پرنٹس کے عمل کو مسترد کر دیا،سعودیہ کی نامزد کردہ اعتماد کارپوریشن جو فنگر پرنٹس اور سکینگ کرے گی ٹیپ نے اسکا بائیکاٹ کر دیا،ٹیپ کے نمائندے وزیر خارجہ سعودی قونصلیٹ اور اعتماد کارپوریشن کے نمائندہ سے آج ملاقات کریں گے ،الحطیم کے سردار عبد الروُف،حاجی اقبال،وحید بٹ پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بنا دی اسلام آباد میں ٹیپ کے ہونے والے ملک گیر اجتماع میں قرار دیا گیا کہ اعتماد کارپوریشن جس کے ملک بھر میں اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور اور ملتان میں پانچ سنٹر بنائے گئے ہیں ایک مشین ایک دن میں 10 سے15افراد کی سکینگ اور فنگر پرنٹس کے عمل کو مکمل کرتی ہے ہزاروں عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس اعتماد کارپوریشن کے بس کی بات نہیں ،سعودی حکومت یا عمرہ ایجنٹوں کو فنگر پرنٹس مشین خریدنے کی اجازت دے ورنہ ہم بائیکاٹ کرنے پرمجبور ہوں گے،ٹیپ کے اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا عمرہ زائر جس کی اپروول آ جائے وہ پھر فنگر پرنٹس کے لیے دور دراز واقع اعتماد کارپوریشن کے دفتر کیسے جا سکتا ہے ،ٹیپ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم مداخلت کریں اور عمرہ کے کاروبار کو تباہ ہونے سے بچائیں اور فنگر پرنٹس اور دیگر مشکلات پیدا کرنے والی مشکلات کی شرائط ختم کرائیں

مزید :

صفحہ آخر -