تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کیلئے 3سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کیلئے 3سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز نے رائیونڈ کے سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کیلئے بدھ 12نومبر کو 3اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی ٹرین صبح 11:00بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر اگلی صبح 11:15 بجے رائیونڈ پہنچے گی۔ دوسری اسپیشل ٹرین صبح 08:00 بجے کراچی سٹی سے روانہ ہو کر اگلی صبح 07:30بجے رائیونڈ پہنچے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے صبح 09:00بجے روانہ ہو کر اگلی صبح 09:00بجے رائیونڈ پہنچے گی۔ واپسی کے لیے رائیونڈ سے پہلی ٹرین 16نومبر ہفتہ کی سہ پہر 02:35بجے کوئٹہ کے لیے ، دوسری اسپیشل ٹرین سہ پہر 03:30 بجے کراچی سٹی کے لیے اور تیسری اسپیشل ٹرین شام 04:30بجے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

مزید :

علاقائی -