خانہ کعبہ کی کنجیاںنئے کلید بردار صالح العابدین کے حوالے کر دی گئیں

خانہ کعبہ کی کنجیاںنئے کلید بردار صالح العابدین کے حوالے کر دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد سے) خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار کو باب توبہ، مقام ابراہیم اور بیت اللہ کی کنجیاں سپرد کردی گئیں، غسل کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہوگی، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز خادم حرفین شریفین کی نیابت کریں گے۔ چند روز قبل خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالقادر الشیبی کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد رائج نظام کے مطابق ان کے بڑے بیٹے ڈاکٹر صالح العابدین کو نیا کلید بردار مقرر کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز مذکورہ کنجیاں حوالے کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صرف الشیبی خاندان اور سعودی حکام نے شرکت کی۔ تقریب نئے کلید بردار نے کہا کہ باپ کی شفقت سے محرومی کا غم ہے البتہ یہ عظیم اعزاز ملنے پر بے تحاشہ خوشی ہے اللہ تعالیٰ اس اہم فریضے کی ادائیگی میں میری مدد فرمائے۔
حوالے

مزید :

علاقائی -