بس اور کوسٹر میں خوفناک تصادم 5 افراد جاں بحق 25 زخمی

بس اور کوسٹر میں خوفناک تصادم 5 افراد جاں بحق 25 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور ( ملک خیام رفیق ) پشا ور سے لاہور آنے والی تیز رفتار بس اور کوسٹر کے درمیا ن خو فنا ک تصادم کے نتیجے میں5افراد ہلاک جبکہ25 سے زائدزخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مسا فروں سے بھری بس پشاور سے لاہور آ رہی تھی فیض پور انٹر چینج کے قر یب کوسٹر سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجے میں5افراد ہلاک اور25سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں شیشے توڑ کر با ہر نکا لا گیا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جنا ح ہسپتال اور میو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق جناح ہسپتا ل میں18جبکہ 6زخمیو ں کو میو ہسپتا ل میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر ا علیٰ پنجا ب نے ہلا ک ہونے والوں کے لوا حقین سے ہمدردی کا اظہا ر کیا جبکہ ہسپتا ل میں زیر علا ج مریضو ں کو بہتر طبی سہولیات دینے کی ہدا یت کی۔پو لےس کے مطابق دو افراد کو حراست مےں لے کر تفتےش شروع کر دی گئی ہے ۔
انٹر چینج

مزید :

صفحہ آخر -