پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد،عبد العلیم خان کیخلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد،عبد العلیم خان کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبد العلیم خان کے خلاف تھانہ لبرٹی میں دیگر عہدیداروں پر فائرنگ کروانے کی درخواست جمع کروا دی جس پر رات گئے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ عثمان حمزہ نے گزشتہ روز تھانہ لبرٹی میں ایک درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبد العلیم خان نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ذریعے ان پر اس وقت فائرنگ کروائی جب وہ دیگر عہدیداران کے ساتھ پارٹی کے گلبرگ آفس کے باہر کھڑے ہوئے تھے ۔البتہ فائرنگ کی زد میں آ کر کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ،عبدالعلیم خان کے محافظوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی پٹائی بھی کی۔ تحریک انصاف کے کارکن ضلعی صدرعبدالعلیم خان کے آفس کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -