صدام عرف صدی ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان گرفتار

صدام عرف صدی ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان گرفتار

 

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرجوہر ٹاﺅن پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث صدام عرف صدری ڈکیت گینگ کے4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کار،موٹر سائیکل،موبائل فونز،نقدی،پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی صدراعجازشفیع ڈوگر نے ڈی ایس پی ٹاﺅن شپ سرکل عاطف حیات کی سربراہی میںایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوجوہر ٹاﺅن پاشا عمران بھٹی ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ڈکیتی کی متعددوارداتوںمیںملوث صدام عرف صدری ڈکیت گینگ کے04ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان جوہر ٹاﺅن اور فیصل ٹاﺅن سے ملحقہ علاقوں میںمختلف اوقات میں پولیس کی نقل وحرکت کا جائزہ لینے کے بعد پیدل، گاڑیوں،موٹر سائیکل سواروں اوردکانداروں سے گن پوائنٹ پر ،گاڑیاں ،موٹر سائیکلز ،نقدی، موبائل فونزودیگر اشیاءلوٹ کرفرار ہو جاتے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 01سوزوکی مہران کار01موٹر سائیکل ہنڈا 125،03موبائل فونز،5970 روپے نقدی، 04 پسٹلز اور24گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میں صدام حسین عرف صدری ،مقصود احمد،غلام رسول اورمیاں پرویز شامل ہیں۔

 

مزید : علاقائی