شیخوپورہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9افراد جاں بحق، 23زخمی

شیخوپورہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9افراد جاں بحق، 23زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجہ میں بچے سمیت9مسافر جاں بحق جبکہ23کے قریب مسافر شدید زخمی ہوگئے ،تھانہ فیکٹر ی ایریا کے علاقہ فیض پور انٹر چینج کے قریب سوات سے رائے ونڈ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے سے مسافر ٹیوٹا کے ساتھ جاٹکرائی جسکے نتیجہ میں پانچ مسافر جاں بحق 16مسافر زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال اور ہلاک ہونے والوں کو ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا ،ٹریفک کا دوسرا حادثہ دوساکو چوک کے قریب پشاور سے رائے ونڈ جانے والا منی مزدا تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جسکے نتیجہ میں 3مسافر عبدالوہاب، جہانزیب، اور گل خان جاں بحق جبکہ 7زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ،ٹریفک کا تیسرا واقعہ جنڈیالہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجہ میں پیش آیا جس میں 3سالہ بچہ ابوبکر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2زخمیوں کو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے جہاں پر ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے متعلقہ تھانوں کی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -