بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا

بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا
بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک جب کہ 4 لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ا?ندھراپردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے ساحل سے 55 کلو میٹر دور سمندر میں بھارتی بحریہ کا جہاز اے-72 ٹی آر وی پانی داخل ہونے کے باعث ڈوب گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 4 لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق جہاز میں 33 اہلکار سوار تھے جن میں سے 28 کو بچالیا گیا جب کہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھارتی بحریہ کے تکنیکی عملے کی نااہلی کی وجہ سے جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں نیوی افسر ہلاک جب کہ متعد اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی