نئے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے
نئے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر آج اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی )کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہوگئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی نے عہدے سے سبکدوشی سے قبل صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ،وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ فوج اور آئی ایس آئی کے افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کے اعزاز میں اس دوران بہت سی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ترقی سے قبل کراچی میں ڈی جی رینجرز کے عہدے پر تعینات تھے۔ انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -