وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ،وزیر اعظم ایشیاءپیسفک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ وہ چینی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ انکے مشیر طارق فاطمی بھی چین گئے ہیں ۔ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ ، دورے کے دوران چند ایسے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے جو چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونا تھے ، وزیر اعظم نواز شریف دورہ چین کے دوران روزگار کے مواقع اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت کریں گے جب کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، دو طرفہ تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ دورہ چین کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا اہم ایجنڈا ہوگا اور لاہور سے کراچی موٹر وے کی تعمیر کے حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے حوالے سے بھی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد