خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

  

خیبرایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحصیل وادی تیرہ کے علاقے اکاخیل اور سپاہ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران شدت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی میں خیبرٹو کے نام سے جاری آپریشن میں فورسز کو بھرپور کامیابی مل رہی ہے اور 5 نومبر کو بھی اکاخیل میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا تھا۔

مزید : خیبر /Headlines