پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا
 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک ) بنوں میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے ،فائرنگ کے بعد ملزمان فرا ر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ میریان میں اپنے گھر کے باہر کھڑ ے ہوئے دونوں اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو بنوں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار آپس میں بھائی ہیں اور فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بند ی کردی ہے۔

مزید : بنوں