علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوگیا

علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار ...
علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کی پولیس نے علامہ طالب جوہری کے داماد اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے کراچی کے امیر سید احمد حسن عرف معاویہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے شیعہ رہنما علامہ طالب جوہری کے داماد سید کاظم رضا اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت داﺅد الطاف، نعیم خان عرف علی، شمشاد اور رسول عرف بابا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی آئی ڈی کی انویسٹی گیشن رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزمان سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ جولائی 2013 ءمیں انچولی میں ہونے والے موٹر سائیکل دھماکے میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گروپ کے دیگر افراد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں