محبوبہ سے ملنے کی آرزو،قیدی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا

محبوبہ سے ملنے کی آرزو،قیدی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا
محبوبہ سے ملنے کی آرزو،قیدی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قید جذباتی قیدی محبوبہ سے ملاقات کرانے کی ضد لئے پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی غلام محمد اپنی محبوبہ سے ملاقات کا مطالبہ منوانے کیلئے جیل کی ٹنکی پر چڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق قیدی غلام محمد کا تعلق بلوچستان سے ہے، جب کہ اس کی محبوبہ نہجبہ بھی ویمن جیل کی ہوا کھا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق غلام محمد اور نہجبہ پر نہجبہ کے ڈرائیور کو قتل کرنے کا الزام ہے اور اس کا شوہر حسن بھی اغوا کے جرم میں سینٹرل جیل میں قید ہے ۔
پانی کی ٹنکی پر چڑھے قیدی غلام محمد کا مطالبہ تھا کہ اس کی ملاقات اس کی ویمن جیل میں قید دوست سے کرائی جائے، قیدی کے چھت پڑ چڑھتے ہی انتظامیہ فوراً حرکت میں آگئی اور غلام محمد سے مذاکرات شروع کردیئے۔ قیدی جیل انتظامیہ کے خلاف بھی احتجاج کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ قیدی قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے جس کی عمر پچیس سے ستائیس سال ہے۔

مزید :

ملتان -