وزیر ثقافت ساجد جاوید ذہین شخصیت ، ان پر فخر ہے: ڈیوڈ کیمرون

وزیر ثقافت ساجد جاوید ذہین شخصیت ، ان پر فخر ہے: ڈیوڈ کیمرون
وزیر ثقافت ساجد جاوید ذہین شخصیت ، ان پر فخر ہے: ڈیوڈ کیمرون

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں ایشیائی نڑاد وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔ ایشیائی نژاد افراد کو محض کوٹہ پورا کرنے کیلئے نہیں لینا چاہئے ہمیں ایشیائی نڑاد افراد کی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔ جب میں سنتا ہوں کہ عزت مآب تو سوچتا ہوں یہ کسی ایشیائی نژاد کے نام سے بھی جڑنا چاہئے۔ سنٹرل لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ڈیوڈ کیمرون نے وزیر ثقافت ساجد جاوید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ساجد جاوید ذہین شخصیت ہیں مجھے ان پر انتہائی فخر ہے۔ برطانیہ کے وزیر ثقافت ساجد جاوید کے والد 1961ءمیں پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی