ہائیکورٹ نے شریف خاندان کو اتفاق فاﺅنڈری کے قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا حکم دیدیا

ہائیکورٹ نے شریف خاندان کو اتفاق فاﺅنڈری کے قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا حکم ...
ہائیکورٹ نے شریف خاندان کو اتفاق فاﺅنڈری کے قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیتی اتفاق فاﺅنڈری کو نیشنل بنک سمیت نو مالیاتی اداروں کو قرضوں کے مارک اپ کی مد میں ساڑھے تین ارب روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار بنکوں نے موقف اختیار کیا کہ شریف خاندان کے ملکیتی چار صنعتی یونٹوں کی نیلامی کے بعد چھ ارب روپے کے قرضے واپس کر دئیے گئے ہیں لیکن مارک اپ کی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کی گئی۔ عدالت عالیہ اتفاق فاﺅنڈریز کو مارک اپ کی ادائیگی کا حکم دے۔ عدالتی حکم پر مارک اپ کی رقم سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد شریف خاندان کو حکم دیا کہ بینکوں کو ساڑھے تین ارب روپے مارک اپ کی مد میں ادا کئے جائیں، عدالت عالیہ نے کہا کہ قرضوں کے معاملے میں فنڈز کی لاگت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ عدالت عالیہ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -