ننکانہ صاحب میں بھی ”گو اعجاز گو“ کے نعرے لگ گئے

ننکانہ صاحب میں بھی ”گو اعجاز گو“ کے نعرے لگ گئے
ننکانہ صاحب میں بھی ”گو اعجاز گو“ کے نعرے لگ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے کارکن اپنے ہی لیڈروں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ”گو گو“کے نعرے لگا نے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 12نومبر کو ہاکی سٹیڈیم ننکانہ صاحب میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجاز چودھری ننکانہ صاحب آئے تو پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں نے ”گو اعجاز گو “ کے نعرے لگا دئیے۔کارکنوں نے کہا کہ اعجاز چودھری نے پانچ ماہ قبل غیر قانونی طور پر انجینئر رضا الرحمان کو ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے غیر آئینی طور پر معطل کیا تھا۔

مزید : قومی