ایران میں کتا پالنے پر کوڑوں اور جرمانے کی سزا کیلئے قانون سازی شروع
تہران (ویب ڈیسک) ایران کی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) میں 32 ارکان نے ایوان میں ایک نیا بل پیش کیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ گھروں میں کتے اور بندر جیسے نجس جانور رکھنے والے افراد کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسودہ قانون میں گھر کے اندر کتے پالنے، ان کی ہمراہی میں پبلک مقامات پر چہل قدمی اور ذرائع ابلاغ میں کتوں کے مقابلوں کی اہمیت کی ترویج کرنے والوں کو 74 کوڑے اور تین ہزار امریکی ڈالر کے برابر جرمانہ کی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اگر ارکان پارلیمان کی جانب سے جمع کرایا گیا بل منظور ہوگیا تو ”کتا کلچر“ عام کرنے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔