چین کے بعد ارجنٹائنی گائے انسانی دودھ دےگی
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) سائنس کا ایک اور کمال سامنے آگیا ہے۔ چین کے بعد اب ارجنٹائن میں بھی گائے انسانی دودھ دے گی۔ ارجنٹائن کے سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے ایک گائے کو اس قابل بنادیا ہے کہ وہ انسانی دودھ دے سکتی ہے۔ ارجنٹائن کی صدر کیرسٹینا فرنینڈز کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس کارنامے سے آگاہ کیا گیا۔ گائے کو روزیٹا کا نام دیا گیا ہے جو دو اضافی انسانی جینز کے ساتھ پیدا کی گئی ہے ۔اس سے قبل ایسے تجربات چین میں بھی کئے گئے ہیں اور چین کے پاس اب ایسی گائے کاریوڑ موجود ہے جو انسانی دودھ دیتی ہیں۔ چین یہ دودھ آئندہ تین سال میں مارکیٹ میں لانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔