گورنرپنجاب کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ میں شیڈو منسٹر مقرر

گورنرپنجاب کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ میں شیڈو منسٹر مقرر
گورنرپنجاب کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ میں شیڈو منسٹر مقرر

  

لاہور (ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس چودھری کوبرطانیہ میں شیڈو منسٹر آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی مقرر کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق انس سرور پہلے مسلمان نوجوان ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے اور یہ پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔ انس سرور کو چند روز قبل برطانیہ میں سکاٹش لیبر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیاتھا۔انس چودھری اپنے والد کی جگہ پر برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ چودھری سرور بھی گلاسگو سے متعدد بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تاہم پاکستانی سیاست میں آنے کے بعد انہوں نے اپنی برطانوی شہریت ترک کردی تھی۔

مزید : بین الاقوامی