بھائی نے سوتیلی بہن ”کالی“ قرار دےکر دوسری بار فروخت کر دی

بھائی نے سوتیلی بہن ”کالی“ قرار دےکر دوسری بار فروخت کر دی
بھائی نے سوتیلی بہن ”کالی“ قرار دےکر دوسری بار فروخت کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 وزیر آباد(ویب ڈیسک) سنگدل بھائی نے سوتیلی بہن کو ”کالی“ قرار دے کر دوسری بار فروخت کردیا ۔تفصیلات کے مطابق چھ ماہ قبل کوٹ طاہر کے رہائشی مہر بخش ٹھمبر کی بیٹی 16 سالہ زرینہ بی بی کا اس کے سوتیلے بھائی اللہ ڈیوایانے درخواست جمال کے رہائشی شاہد حسین ٹھمبر سے اڑھائی لاکھ روپے میں سودا کیا تھا۔اللہ ڈیوایا نے بطور بیعانہ 50 ہزار روپے لے کر سوتیلی بہن کانکاح کردیا اور بقایا ادائیگی کے بعد رخصتی کا معاہدہ طے پایا۔ چار ماہ بعد اللہ ڈیوایانے حسین بخش ٹھمبر کےساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگاکر ”کالا کالی“ کا اعلان کردیا اور شاہد حسین سے طلاق کا مطالبہ کیا۔ شاہد حسین ٹھمبر نے اپنی رقم واپس لےکر یونین کونسل کوٹ طاہر میں طلاق کے لئے بیان حلفی جمع کرادیا۔ ذرائع کے مطابق درخواست مستیاں کے رہائشی زرینہ بی بی کے چچا غلام فرید، بھتیجے سردار ٹھمبر اور سوتیلے بھائی اللہ ڈیوایا نے زرینہ بی بی پر ”کالا کالی“ ذکا الزام لگا کر ایک اورپارٹی سے تین لاکھ 80 ہزار میں فروختگی کا معاہدہ کرلیا۔ انہوں نے اللہ ڈیوایا ودیگر کو ایک لاکھ روپے نقد ادا کئے اور باقی رقم کی ادائیگی زرینہ بی بی کو حوالے کرنے کے وقت کی جائے گی۔

مزید : قومی