تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی لٹک گیا

تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی لٹک گیا
تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی لٹک گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی طرح پنجاب اسمبلی کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ بھی لٹک گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے اور اس وقت کے دوران کوئی بھی رکن سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ استعفوں کی تصدیق اجتماعی طور پر کی جائے اور کوئی بھی رکن انفرادی طور پر پیش نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کے اراکین کے مطالبے پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے جواب دیا کہ استعفے کی تصدیق کیلئے ہر رکن کو انفرادی طور پر پیش ہونا پڑے گا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سارا دن سپیکر سے ملاقات کیلئے انتظار کیا اور اس سلسلے میں سپیکر کو 2 مرتبہ پیغام بھی بھجوایا لیکن انہوں نے ملاقات نہیں کی۔ ہم نے سپیکر کا کافی دیر تک انتظار کیا تاہم اب ہم پنجاب اسمبلی سے جا رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں