عمرہ زائرین کیلئے آنکھوں کی سکینگ ، فنگر پرنٹس لازمی قرار دیدیا گیا

عمرہ زائرین کیلئے آنکھوں کی سکینگ ، فنگر پرنٹس لازمی قرار دیدیا گیا
عمرہ زائرین کیلئے آنکھوں کی سکینگ ، فنگر پرنٹس لازمی قرار دیدیا گیا

  

لاہور(ڈیویلپمنٹ سیل )عمرہ پالیسی 2015ءکے تحت پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے آنکھوں کی سکیننگ  اور فنگر پرنٹس لازمی قرار دے دی گئی ہے ،منظوری  کے بعد عمرہ زائر کو سعودیہ کی نامزد کردہ 'اعتماد کارپوریشن' میں خود جا کر آنکھوں کی سکینگ اور فنگر پرنٹس دینا ہوں گے ،جبکہ پاکستانی ٹریول ایجنٹس کی تنظیم ٹیپ نے عمرہ کے لیے آنکھوں کی سکینگ اور فنگر پرنٹس کے عمل کو مسترد کر دیاہے .سعودیہ کی نامزد کردہ اعتماد کارپوریشن جو فنگر پرنٹس اور سکینگ کرے گی لیکن  ٹیپ نے اسکا بائیکاٹ کر دیا اور فیصلہ کیا ہے کہ ٹیپ کے نمائندے وزیر خارجہ، سعودی قونصلیٹ اور اعتماد کارپوریشن کے نمائندہ سے  اس سلسلے  میں ملاقات کریں گے ۔

مزید : لاہور