مسئلہ کشمیر تمام انسانیت کا مسئلہ ہے: سیکریٹری جنرل او آئی سی

مسئلہ کشمیر تمام انسانیت کا مسئلہ ہے: سیکریٹری جنرل او آئی سی
مسئلہ کشمیر تمام انسانیت کا مسئلہ ہے: سیکریٹری جنرل او آئی سی

  

 ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے مسئلہ کشمیر انسانیت کا مسئلہ قرار دے دیا، سیکریٹری جنرل او آئی سی کا کہناہے کہ مسئلے کو سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

سعودی عرب میں او آئی سی کے سیکریٹریٹ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل اور او آئی سی کے تعاون سے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے تصویری نمائش اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی اور او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے مقبوضہ جموں کشمیرعبد اللہ العالم سمیت متعدد ممالک کے سفیروں اور سعودی عرب کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی سیکرٹیری جنرل نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر صرف دو ممالک کا مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی