تین وہیل شارک ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئیں
پسنی(مانیٹرنگ ڈیسک )پسنی کے قریب ماہی گیروں کے جال میں تین بڑی وہیل شارک مچھلیاں پھنس گئیں جنھیں ماہی گیروں نے زندہ چھوڑ دیا۔ورلڈ والڈ لائف فنڈ کے ترجمان کے مطابق پسنی کے قریب ٹونا مچھلی کے شکار پر گئے ماہی گیروں کے جال میں تین بڑی ویل شارک پھنس گئی تھی جن کو ماہی گیروں نے زندہ چھوڑ دیا۔ ترجمان کے مطابق 18 فٹ لمبی ویل شارک کراچی سے 73 کلومیٹر دور سمندر میں پھنسی تھی جبکہ 10 اور14 فٹ لمبی دو ویل شارک پسنی کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کے جھال میں پھنسی تھیں۔