امریکہ میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ویناملک پھر دبئی پہنچ گئیں
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ وینا ملک امریکہ میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک دبئی میں ہی سکونت رکھتے ہیں۔ چھ ماہ پہلے وینا ملک اور اسد امریکہ گئے تھے جہاں چند ہفتے قبل ورجینیا کے ایک ہسپتال میں وینا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ابرام خان رکھا گیا۔ اس کے بعد وینا نے کچھ دن امریکہ میں آرام کیا اور اور پھر لندن پہنچ گئیں۔ لندن میں وینا نے وینا اسد خٹک فاﺅنڈیشن کا آغاز کیا اور پھر چند دن قیام کے بعد وینا اب ایک بار پھر دبئی پہنچ گئی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک کہہ چکی ہیں کہ اب ان کی ترجیح ان کا بیٹا اور گھر ہو گا لیکن کوئی اچھا پراجیکٹ ملا تو دوبارہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔