سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کیلئے ٹیسٹ کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کیلئے ٹیسٹ کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے
سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کیلئے ٹیسٹ کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے
کیپشن: Saeed-Ajmal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نئے بولنگ الیکشن کا معائنہ کرانے کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئے ایکشن کا معائنہ 10 نومبر کو کیا جائے گا جس کے بعد ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی سے متعلق فیصلہ ہو سکے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد واپسی کے عزم کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ این سی اے میں دیئے گئے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں اور انگلینڈ میں بائیو میٹرک ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئیں گے۔ انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی تھی تاکہ وہ جلد پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر سکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

مزید :

کھیل -