الیکشن کمیشن کا بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری کا بوجھ وفاق پر ڈالنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری کا بوجھ وفاق پر ڈالنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری کا بوجھ وفاق پر ڈالنے کا فیصلہ
کیپشن: Election building

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری کیلئے وفاق سے فنڈز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خیبرپختواہ میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے سے متعلق امور پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم اخراجات کی ذمہ داری وفاق پر ڈالی جائے اور 50 ہزار مشینیں خریدنے کیلئے وفاق سے ڈھائی ارب روپے کی رقم طلب کی جائے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو باقاعدہ خط لکھے گا جس کے ذریعے فنڈز طلب کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -