جاپانی سائنسدانوں نے ’بے رنگ‘ چوہا بنا لیا

جاپانی سائنسدانوں نے ’بے رنگ‘ چوہا بنا لیا
جاپانی سائنسدانوں نے ’بے رنگ‘ چوہا بنا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) جاپان نئی اور منفرد اشیاءایجاد کرنے کیلئے مشہور ہے اور اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے اب جاپانی سائنسدانوں نے بالکل شفاف نظر آنے والا چوہا بھی تیار کرلیا ہے۔ سائنسی جریدے ”Cell Magazine“ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدان کینسر کے پھیلاﺅ کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے تحقیق کررہے تھے اور اس مقصد کیلئے انہیں یہ جاننے اور دیکھنے کی ضرورت تھی کہ کینسر پورے جسم میں کیسے پھیلتا ہے۔
دستیاب ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے خوردبین کے ذریعے کینسر کے خلیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جس کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ پورے جسم کی مکمل تصویر نظر میں نہیں آسکتی۔ شفاف چوہے کی وجہ سے یہ ممکن ہوگیا ہے کہ جسم میں پھیلتے کینسر کے مرض کو تمام اعضاءمیں بڑھتے ہوئے بیک وقت دیکھا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ٹوکیو کے سائنسدان اور تحقیق کے سربراہ پروفیسر کازوکی تانیا کا نے بتایا کہ چوہے کے دل میں ایک نمکین محلول داخل کیا گیا اور جب یہ دل سے سارے جسم میں پہنچا تو خلیوں میں ہیمو نامی مادہ تباہ ہوگیا۔ اس کے بعد چوہے کی کھال اتار کر اسے ایک اور کیمیکل میں لٹکایا گیا تو یہ شیشے کی طرح شفاف ہوگیا۔ اس عمل میں چوہا شفاف تو ہوگیا لیکن زندہ نہ رہ سکا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -