حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سیاسی رہنماﺅں سے رابطے

حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سیاسی رہنماﺅں سے رابطے
حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سیاسی رہنماﺅں سے رابطے

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکومتی نمائندے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مختلف سیاسی رہنماﺅں سے رابطے کرتے ہوئے ان سے مشاورت بھی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشیدنے مولانا فضل الرحمان ، آفتاب احمد خان شیر پاﺅ ، حاصل بزنجو ، اور سراج الحق سے رابطہ کیا اور ان سے مشاورت بھی کی۔اس کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سے بھی رابطے کی کوشش کی۔پرویز رشید کو حکومت کی طرف سے مشاورت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ اس ذمہ داری کو پورا کر کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں