انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحان میں 2 جعلی امیدوار گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی ٹیم نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے دوران اصلی امیدواروں کی جگہ امتحان دینے والے دو جعلی امیدوار گرفتار کر لئے ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ جعلی امیدوار انگریزی کے پرچے میں دوسرے امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے ۔ جن کے نام ذیشان خالداور ساجد علی ہیں جبکہ اصلی امیدوار سمیع اللہ اورسلمان تھے۔