غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 2 افسران گرفتار

غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 2 افسران گرفتار
غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 2 افسران گرفتار

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے 2 نادرا افسران کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے سینکڑوں شناختی کارڈ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد نیب نے کاروائی کرتے ہوئے نادرا کے 2 افسران کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے سینکڑوں شناختی کارڈ غیر ملکیوں کو جاری کیے جبکہ اس کام کے لیے 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک کی رقم بھی وصول کرتے تھے۔ ناردا نے اس کاروائی کے بعد بلوچستان کے 30 ہزار شناختی کارڈ بلاک کر دیے ہیں۔ نیب ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے والے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق افغانستان سے ہے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں