مہمند ایجنسی دھماکے کی مذمت، کسی دہشت گرد کو کوئی رعایت نہیں دیں گے: وزیر اعظم نواز شریف

مہمند ایجنسی دھماکے کی مذمت، کسی دہشت گرد کو کوئی رعایت نہیں دیں گے: وزیر ...
مہمند ایجنسی دھماکے کی مذمت، کسی دہشت گرد کو کوئی رعایت نہیں دیں گے: وزیر اعظم نواز شریف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں امن کمیٹی کی گاڑی میں ہونےوالے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے انتہاءپسندی کا خاتمہ کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے اور انشاللہ بہت جلد پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں گے اور کسی کالعدم تنظیم کو کوئی رعایت نہیں دیں گے تاکہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیاءکو بھی دہشت گردی کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں