گارڈن ٹاﺅن میں غیر قانونی شیشہ کیفے میں فائرنگ ، دو افراد ہلاک

گارڈن ٹاﺅن میں غیر قانونی شیشہ کیفے میں فائرنگ ، دو افراد ہلاک
گارڈن ٹاﺅن میں غیر قانونی شیشہ کیفے میں فائرنگ ، دو افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شیشہ کیفے میں معمولی بات پر جھگڑے کے باعث دو افراد قتل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاﺅن میں قائم غیر قانونی شیشہ کیفے میں معمولی بات پر جھگڑا ہونے کے بعد فائرنگ ہونے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کی سرپرستی میں قائم غیر قانونی شیشہ کیفے میں دو اگراد کے قتل کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیے۔جبکہ دوسری جانب میڈیا کے نمائندوں کو واقعے کی کوریج کرنے سے بھی روک دیا۔واضح رہے حکومت کی جانب سے شیشہ کیفے پر سختی سے پابندی عائد ہے اور مذکورہ شیشہ کیفے پولیس کی سرپرستی میں قائم تھا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں