بھارت میں خواتین" ڈکیت گینگ"نے کھلبلی مچا دی

بھارت میں خواتین" ڈکیت گینگ"نے کھلبلی مچا دی
بھارت میں خواتین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر لکھنؤ میں زنانہ ڈاکوﺅں کے گینگ نے 5 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کر ڈالی اور اس کے بعد یہ نازک گینگ ہوا کے جھونکے کی طرح غائب ہوگیا۔

ڈکیتی کا یہ منفرد واقعہ غازی آباد شہر میں پیش آیا جہاں 13 خواتین کے گینگ نے رات گئے ایک پرنٹنگ پریس میں گھس کر لاکھوں کی مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ زنانہ گینگ کی کارروائی کا انکشاف فیکٹری میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ سے ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 13 خواتین نے اپنے چہرے دوپٹوں سے ڈھانپ رکھے تھے اور یہ رات کے وقت ایک ایک کر کے فیکٹری کی 12 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئیں۔ انہوں نے جدید آلات کی مدد سے تالے توڑے اور پھر ایک مخصوص کمرے میں رکھی گئی نہایت مہنگی ایلومینیم پلیٹوں کو تھیلوں میں بھر لیا۔ ڈی آئی جی رمیت شرما کے مطابق زنانہ گینگ نے ڈکیتی کی یہ کارروائی محض 14 منٹ میں مکمل کی اور پھر یہ خواتین مزے سے ٹہلتی ہوئیں فیکٹری سے باہر نکل گئیں۔ تاحال ان کا کچھ پتہ نہیں چلایا جاسکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس