بھارتی معلم کی مکروہ حرکت،عوام نے سبق سکھا دیا

بھارتی معلم کی مکروہ حرکت،عوام نے سبق سکھا دیا
بھارتی معلم کی مکروہ حرکت،عوام نے سبق سکھا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر بیلاگاوی میں بچوں کو دین کی تعلیم دینے پر مامور کئے گئے ایک بدکردار شخص نے اپنی 6 سالہ طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔مقامی میڈیا کے مطابق 32 سالہ غفران شیخ نامی شخص کو جامعہ مسجد بخاری گلی میں بچوں کو دینی تعلیم دینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس نے ایک چھ سالہ طالبہ کو بہلا پھسلا کر اپنے حجرے میں بلایا اور پھر اس کے ساتھ درندگی کر ڈالی۔ بچی جب چیخ و پکار کرتی ہوئی مسجد سے نکلی تو قریب موجود خواتین نے صورتحال دیکھتے ہوئے شور مچا دیا جس کے بعد اہل علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ بدکردار شخص کو لوگوں کی بڑی تعداد نے تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی اور اسے ہجوم سے چھڑوا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

ملزم کا تعلق ریاست بہار سے ہے اور اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کمشنر ایس روی کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ سے ملزم کے خلاف واضح ثبوت مل گئے ہیں۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس